تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

تندرستی ہزار نعمت ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت کی ضرورت پر زور ڈالنا ہے  معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز انیس سو بانوے میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کرکے کیاگیا، جس کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے، پاکستان میں پچاس لاکھ سے زائد افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں،دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے بھی معذورافراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، معاشرے کی ستم ظریفی اور حکومتی بے حسی کی بدولت معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگرمعذور افراد کے ساتھ تعاون کیا جائے تویہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close