تازہ ترین

ماضی میں بلدیاتی نمائندوں نے کوئی کام نہیں کیا,مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کراچی میں کام کررہی ہے

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاکہ سندھ حکومت کراچی میں کام کررہی ہے،، کئی چورنگیوں اور چوراہوں کی تعمیر نو کی جارہی ہے، ماضی میں بلدیاتی نمائندوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب نے زینب مارکیٹ سے متصل چورنگی پر خوبصورت مونومنٹ کا افتتاح کیا۔۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی، میونسپل کمشنر سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔۔میڈیا سے گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کےمختلف علاقوں میں بلدیاتی کونسلر سرکاری فنڈز اور نجی شعبے کی مدد سے گرین بیلٹس کی تعمیر اور خوبصورتی پر کام کررہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، ماضی کے بلدیاتی نمائندوں نے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے کراچی والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close