تازہ ترین

صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو یوم قائد اعظم پر مبارکباد

کرسمس پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صدر اور وزیراعظم کا پیغام ,وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی دوسری وبا پر قابو پانے کیلئے ہمیں دوبارہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔ بابائے قوم کے یوم ولادت پر صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، آئینِ پاکستان کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے، حکومت اقلیتوں کو اپنی صلاحیتیں بھرپور طور پر بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ قائداعظم کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لئے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا، بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے مسیحی شہریوں کو کرسمس کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، کورونا وبا کے حوالے سے مجوزہ احتیاطی تدابیر ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے محفوظ رہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close