تازہ ترین

پی ڈی ایم نے اراکین کے استعفے اسپیکرز کے پاس جمع کرانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کے پی ڈی ایم نے اراکین کے استعفے اسپیکرز کے پاس جمع کرانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،استعفے صرف اپنی اپنی پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی اکتیس دسمبر تک ڈیڈ لائن تھی، اس حکومت سے جان چھڑانا ہی مسئلوں کا حل ہے۔ سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت صوبائی خود مختاری چھیننا چاہتی ہے۔ سندھ کے جزائر اور وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے ،۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ یا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا تو ن لیگ اسلام آباد کے میئر کے انتخاب میں حصہ نہ لیتی۔ شاہ محمود قریشی اپنی بلوغت اپنے پاس رکھیں وہ استعیفوں کی فکر نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close