تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم کی بریت کی درخواست پر سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈئینیل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ سمیت 4 ملزمان کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔  عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ ملزمان بغیر کسی جرم کے اٹھارہ سال سے جیل میں ہیں دیگر ملزمان میں فہد نسیم، سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق ملزمان کی نظر بندی کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے اور محکمہ داخلہ نےاٹھائیس ستمبر کو ملزمان کو اے ٹی اے کی سیکشن ای ای ای گیارہ کے تحت نظر بند کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close