کندھ کوٹ پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن
کندھ کوٹ پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن
آپریشن کے دوران ایک مغوی بازیاب،6افراد کو اغوا سے بچا لیا گیا
کندھ کوٹ پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ایک مغوی کو بازیاب اورچھ افراد کو اغوا سے بچا لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شادی کرنے کا جھانسہ دے کر چھ افراد کو کچے کے علاقے میں بلایا تھا۔ تمام افراد کو بحفاظت اورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے