تازہ ترین

سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری

سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری, ہزارہ برادری اور وزیر داخلہ شیخ رشید میں مذاکرات ناکام ہوگئے  

سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری ہے اور دھرنے پر بیٹھی ہزارہ برادری اور وزیر داخلہ شیخ رشید میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں ، مظاہرین نے وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے انکار کردیا ہے  وزیر داخلہ شیخ رشید ہزارہ برادری سے مذاکرات کے لیے ان کے احتجاجی کیمپ پہنچے تھے،شیخ رشید نے کہا کہ مچھ سانحہ ظلم اور زیادتی ہے، اس سانحے پر شرمندہ ہوں، وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ کسی صورت سانحہ مچھ کے مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے، یقین دلاتا ہوں مچھ میں دہشت گردی کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا،مچھ سانحہ کے متاثرین کو صوبائی حکومت پندرہ لاکھ روپے اور وفاقی حکومت دس لاکھ روپے دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close