تازہ ترین

صدر میں شوہر کا بیوی کے ہاتھوں قتل، پیشرفت رپورٹ پیش

کراچی کے علاقے صدر میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کیس میں پولیس نے پیش رفت سے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کو آگاہ کر دیا، ملزمہ کی تینوں بیٹیاں تاحال غائب ہیں، ملزمہ کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شوہر کا قتل کرکے ٹکڑے کرنے کی ملزمہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے اپنی پیشرفت رپورٹ جمع کرائی۔پولیس نے رپورٹ میں بتایا کہ ملزمہ سے آلات قتل بھی برآمد کرلیے ہیں، ملزمہ سے 2 چھریاں، چھینی نما راڈ، اسکرو پانا، ویل پانا برآمد کیا ہے،جبکہ ایک ٹوٹا تالا اور ہتھوڑی بھی ملی ہے۔سرکاری وکیل عبدالرحمن تھہیم نے بتایا کہ پولیس کو ملزمہ کی تینوں بیٹیوں کا بیان ریکارڈ کرنا ہے، ملزمہ کی دو بیٹیاں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔وکیل عبدالرحمن تھہیم نے کہاکہ آلات قتل پر لگے خون کے ڈی این اے نمونے بھیجے ہوئے ہیں،ملزمہ کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کرلیے ہیں،دیکھناہے آلات قتل اور فرش پر لگے خون ایک ہی شخص کے ہیں یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close