تازہ ترین

نالائقی کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے

حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک دشمنوں کو فائدہ مل رہا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نالائقی کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک دشمنوں کو فائدہ مل رہا ہے۔ وقت آگیاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان فارن فنڈنگ کیس کی مزید کاروائی کے حوالےسے احکامات دیں تاکہ اس کا فیصلہ قوم کے سامنے آسکے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر سینیٹ کے انتخابات ہوئے تو پھر بھی اپوزیشن کی حکومت کے مقابلے میں دو تین سیٹیں زیادہ ہی ہونگی اور اس کی اکثریت حاصل کرنے کا خواب صرف خواب ہی بن کر رہ جائے گا نیشنل ڈائلاگ کے حوالے سے حکومت سنجیدہ نہیں ہے جلسوں میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اپوزیشن کا کارنامہ نہیں ہے اس میں پچاس فیصد وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جو مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت سے تنگ آئے ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close