تازہ ترین

مچھ میں 11کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

مچھ میں 11کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری،،، مظاہرین کا مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر احتجاج ، شاہراہ پر آمد و رفت بند،،، حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے اور سکیورٹی فراہم کرے، مظاہرین

ضلع بولان کے علاقے مچھ میں گیارہ کان کنوں کے قتل کے خلاف کوئٹہ کی ہزارہ برادری کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، ہزارہ کمیونٹی کے افراد نے میتیں مغربی بائی پاس پر رکھ کر شاہراہ بند کردی، مظاہرین نے حکومت سے سیکیورٹی کی فراہمی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک بھی دھرنے میں پہنچے کہا کہ لوگوں کے گلے کاٹے جارہے ہیں اور صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close