تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی کارروائی ،درجنوں افراد گرفتار

کارروائی میں 10سے زائد ہوٹل سیل، ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی محمد علی شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال اور ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے مشترکہ کارروائی کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دس سے زائد ہوٹل کو سیل کرکے ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، آپریشن کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر معتدد دکانوں اور موبائل مارکیٹس کو بھی سیل کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close