تازہ ترین

پاکستان پر وہ قابض ہیں جنہوں نے انگریزوں کے بوٹ پالش کئے

پاکستان پر وہ قابض ہیں جنہوں نے انگریزوں کے بوٹ پالش کئے, امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا سٹی کورٹ میں خطاب،،، مفاد پرست ٹولہ ہی ملک کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہے، سینیٹر سراج الحق 

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ان لوگوں کا قبضہ ہےجنہوں نے انگریزوں کے بوٹ پالش کئے، مفاد پرست ٹولہ ہی ہمارے ملک کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہے،  سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہنا ہے تھا کہ قائد اعظم نے اپنی دلیلوں اور اصولوں کے بنیاد پر پاکستان کو آزاد ملک بنایا۔ لیکن سکندر مرزا سے لے کر آج تک ملک پر ایک مخصوص ٹولے نے قبضہ کیا ہواہے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جس میں ملک میں عدل و انصاف نہیں ہوگا وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر پائیگا  سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی کے لئے کراچی بار کا بہت بڑا کردار ہے، جب پاکستان میں سب دروازے بند ہو جاتے ہیں تو کراچی بار کا دروازہ کھلا ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close