تازہ ترین

پیپلزپارٹی وزرا کے استعفوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،ارسلان تاج

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کہتے ہیں کہ ہم پی پی پی سندھ کے وزراء اور ایم پی اے کے استعفوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔آخر کار انہیں احساس ہو ہی گیا کہ انہوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے اس صوبے کو برباد کردیا ہے۔امید ہے کہ مستعفی وزراء و اراکین تمام سرکاری مراعات استعمال نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے پی پی پی سندھ کے وزراء اور ایم پی اے کے استعفوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار انہیں احساس ہو ہی گیا کہ انہوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے اس صوبے کو برباد کردیا ہے۔ امید ہے کہ مستعفی وزراء و اراکین تمام سرکاری مراعات استعمال نہیں کریں گے۔مستعفی وزراء و اراکین استعفیٰ دینے کے بعد وزیر عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پی پی پی اراکین اسمبلی استعفی دینے کے اپنے فیصلے پر یو ٹورن نہیں لیں گے۔اگر وہ یو ٹرن لیتے ہیں تو ان کا نام بلاول یوٹرن زرداری رکھا جائے گا۔ ۔ انتظار ہے کب مراد علی شاہ استعفی دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close