تازہ ترین

پی ٹی آئی کی تین اراکین اسمبلی نے خود اپنی پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا

پی ٹی آئی کی تین اراکین اسمبلی نے خود اپنی پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا،،،، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تین اراکین اسمبلی نے خود اپنی پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا، ناراض اراکین نے شکایت کی تھی کہ ان کی پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے غلط ٹکٹس دئیے ہیں  سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تین اراکین نے کل خود ویڈیو بیان جاری کرکے پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے اغواء کا الزام لگایا جا رہا ہے، اگر اس طرح کی کوئی بات ہوتی تو یہ اراکین منظر عام پر کیوں آتے، ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ تینوں اراکین اپنی مرضی سے اسمبلی میں آئے،اس موقع پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ آج ایم کیو ایم کے دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے، ایوان میں پی ٹی آئی اراکین نے خواتین کے ساتھ بد تمیزی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close