تازہ ترین

پاکستان رینجرزسندھ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری

پاکستان رینجرزسندھ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری
پاکستان رینجرز،پولیس،اینٹی نارکوٹکس فورس اورکسٹم انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی
لانڈھی،نیشنل ہائی وےگھگھرپھاٹک اورملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر کارروائیاں
1700 لیٹرایرانی ڈیزل،ایک فیولنگ مشین،8کلوچرس، 6موبائل فونز، 7گاڑیاں اور15پاسپورٹ برآمد
منشیات کی روک تھام اوراسمگلنگ کےمکمل خاتمےتک آپریشن جاری رکھا جائے گا،ترجمان

پاکستان رینجرزسندھ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے پاکستان رینجرز،پولیس،اینٹی نارکوٹکس فورس اورکسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی، نیشنل ہائی وےگھگگر پھاٹک اورملحقہ علاقوں میں مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران 1700 لیٹرایرانی ڈیزل،ایک فیولنگ مشین،8کلوچرس، 6موبائل فونز، 7گاڑیاں اور15پاسپورٹ برآمد کرلیے،پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،برآمدمنشیات اے این ایف اورایرانی تیل اور دیگر سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close