تازہ ترین

کھلے سمندر سے بھاری مقدار میں منشیات کی اسملنگ ناکام بنادی گئی

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی نیوی اور کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کامیاب کارروائی

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی پاکستان نیوی اور کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کھلے سمندر میں کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات اسملنگ کی کوشش ناکام بنادی، ۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے یہ آپریشن بحیرہ عرب میں گوادر کے جنوب کی جانب کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن ماھی گیرنامی کشتی سے برآمد کی گئی ۔ بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی قیمت کا تخمینہ 16.30 بلین (پاکستانی روپے) ہے۔ منشیات کی قیمت کے لحاظ سے یہ پی ایم ایس اے کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ضبط شدہ منشیات مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹم انٹیلیجنس کے حوالے کردی گئیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں سازگار حالات اورکاروباری دوستانہ ماحول کے انتظامات قائم کرنے کی اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھانے کا عزم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close