تازہ ترین

سی پیک منصوبے کی روک تھام کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں

پاکستان بلوچ کمیونٹی کے وائس چیئرمین کی گڈمارننگ کراچی میں گفتگو

سی پیک منصوبے کی روک تھام کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں،،،، پاکستان بلوچ کمیونٹی کے وائس چیئرمین کی گڈمارننگ کراچی میں گفتگو،،، منصوبے سے بلوچ نوجوانوں کو روزگار ملےگا، میر خد ابخش

پاکستان بلوچ یونٹی کے وائس چیئرمین میر خدا بخش نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی روک تھام کیلئے بہت کوششیں کی جاری ہیں سی پیک منصوبے سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی ، اسی حوالے سے مزید احوال بتا رہے ہیں  کے ٹوئنٹی ون نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بلوچ یونٹی کےوائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزیوں میں مصروف ہیں، سی پیک منصوبہ روکنے کی بہت سازشیں کی جارہی ہیں، اس منصوبے سے بلوچ نوجوانوں و رزگار ملے گا، ہمارے نوجوانوں کو استعمال کرکے جان بوجھ کر تعلیم سے رور رکھا گیا ہے،  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میر خدا بخش کا کہنا تھاکہ محبت وطن پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، بلوچستان کی بیٹی کریمہ بلوچ کے قتل کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔ میر خدا بخش کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوششوں سے امن و امان کی صورتحال بحال ہوئی ہے محمد ذیشان کے ٹوئنٹی ون نیوز کراچی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close