تازہ ترین

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں پھر بڑھنے لگیں

گوشت کے بعد مٹھائی کے شیدائی ڈکیت بھی منظر عام پر آگئے

 کراچی میں ایک بار پھر وارداتیں بڑھنے لگیں، نارتھ کراچی میں مسلح ملزمان نے بیکری کا صفایا کردیا،   گوشت کے بعد اب مٹھائی کے شیدائی ڈکیت منظر عام پر آگئے، نارتھ کراچی میں دو ملزمان دھڑلے سے بیکری میں داخل ہوئے اور گلے سے رقم نکلوالی ایک ڈاکو نے تسلی نہ ہونے پر کاونٹر پھلانگ کر گلے کا جائزہ لیا اور جو ہاتھ آیا وہ بھی سمیٹ لیا، میٹھے کے شوقین ایک لٹیرے نے ایک گلاب جامن خود کھائی اور دوسری ساتھی کو کھلائی، ڈاکو منہ میٹھا کر کے چلتے بنے اور بیکری کا مالک سر پکڑ کر بیٹھ گیا، شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کو خوفزدہ کردیا ہے ,شہر میں چند ماہ سے لوٹ مار بڑھتی جا رہی ہیں لیکن پولیس مجرموں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close