تازہ ترین

بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ,مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارا گیا

شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والے بھارتی طیارے کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنؤ جانے والی انڈیگو ائیر لائن کی پرواز صبح چار بجے جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اتھارٹیز کی اجازت ملنے پر طیارے نے صبح پانچ بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی طبی امداد دیے جانے تک ساٹھ سالہ مسافر حبیب الرحمان سلمان جہاز میں ہی انتقال کر چکا تھا،بعد ازاں ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد پرواز صبح آٹھ بج کر چھتیس منٹ پر کراچی سے احمد آباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close