تازہ ترین

انسانی فضلے سے سبزیا ں اگانے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت

انسانی فضلے سے سبزیا ں اگانے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت،،، عدالت کا اے ڈی سی کورنگی اور فوڈ حکام کو جائے وقوعہ کا دورہ کرنےکی ہدایت،،، کیس کی مزید سماعت 17فروری تک ملتوی کردی گئی

سندھ ہائیکورٹ نے کورنگی اور ملیر میں انسانی فضلہ سے سبزیاں اگانے کے خلاف درخواست سےمتعلق کیس کی سماعت کی عدالت نے اے ڈی سی اور فوڈ اتھارٹی حکام سے جائے وقوعہ کا وزٹ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت سترہ فروری تک ملتوی کردی اسی حوالے سے مزید احوال بتا رہے ہیں محمد ذیشان اس رپورٹ میں سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی اور ملیر میں انسانی فضلہ سے سبزیاں اگانے کے خلاف درخواست سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت پر اے ڈی سی کورنگی اور فوڈ حکام پیش ہوئے اے ڈی سی کورنگی کا دوران سماعت کہنا تھا کہ ہم ان علاقوںوفتا فوقتا دورہ کرتے رہتے ہیں اب وہان سبزیاں نہیں اگائی جار رہی ، چند ماہ قبل مون سون کا سیزن گزرا ہےمون سون کے بعد ممکن نہیں کہ سبزیا ں اگائی جارہی ہوں، فوڈ اتھارٹی نے رپورٹ جمع کرائی کہ اکیس جنوری کو نمونے لیبارٹری بھیج دیئے ہیں عدالت نے فو ڈ اتھارٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ آپ نے اتنی تاخیر سے نمونے لیبارٹری کیوں بھجوائے لگتا ہے آپ کی دلچسپی نہیں ہےکتنے روز میں لیبارٹری کی رپورٹ ملے گی، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ وزٹ کر نے والی ٹیم کا حصہ درخواست گزارکو بھی بنایا جائے جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل وزٹ ہوگا درخواست گزار شامل نہیں ہو سکتاعوامی مفاد میں درخواست ہے عدالت میں درخواست داخل کردی مزید اس کا تعلق نہیں ہے عدالت نے اے ڈی سی اور فوڈ اتھارٹی حکام کو جائے وقوعہ کا وزٹ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت سترہ فروری تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close