تازہ ترین

کراچی, پولیس اور سرکاری افسران کی ملی بھگت,غیر قانونی شراب خانہ قائم

 ،،،، موسیٰ کالونی ندی کے قریب غیر قانونی شراب خانہ قائم کردیا گیا،،، آبادی کے درمیان قائم غیر قانونی شراب خانے میں کھلے عام شراب کی فروخت جاری،،، شراب خانے کا مالک پولیس اور سرکاری افسران کو بھاری رشوت دیتا ہے، شہری،،،

کراچی میں پولیس اور سرکاری افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی شراب خانہ اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ کھلے عام شراب فروخت کرنے لگے آبادی کے درمیان اس شراب خانہ سے تمام افراد فیض یاب ہونے لگے۔پولیس اور سرکاری افسران نے بھاری نظرانے کے عوض اپنی انکھیں اس جگہ سے پھیر لیں،،،،،مزید تفصیل جنید فیروز کی اس رپورٹ میں  ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے موسیٰ کالونی ندی کے پاس قاٗم یہ غیر قانونی شراب خانہ جسے علاقہ پولیس اور سرکاری افسران ایڈ منسٹریٹر ضلع وسطی ایم بی دھاریجو ،میونسپل کمشنر سمیرا حسین ، علاقہ پولیس کا آشیر باد اور سرپرستی حاصل ہے اس شراب خانہ کی وجہ سے علاقہ مکین بھی پریشان ہیں ساٹ وی او اس سے قبل بھی گجر نالے کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا گیا تھا مگر معجزاتی طور پر اس شراب خانے پر کسی کی نظر نہیں پڑی نہ ہی ابھی تک کسی نے اسکو توڑنے کی جرآئت کی اس شراب خانے کا مالک پولیس اور سرکاری افسارن کو ماہانہ بھاری رشوت دیتا ہے جسکی وجہ سے اسکو کسی کا بھی ڈر نہیں۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close