تازہ ترین

عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ حکومت بنائی،پی پی چیئرمین

عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ حکومت بنائی،پی پی چیئرمین
الیکشن میں بھاری اکثریت سے جتوانے پرعوام کے مشکور ہوں، بلاول بھٹو
اب ہمیں عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی
منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرنی ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ حکومت بنائی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کالاڑکانہ میں تقریب سے خطاب میں کہناتھا کہ وہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جتوانے پرعوام کے مشکور ہوں،اب ہمیں عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے، علاقے کے لوگوں کے ساتھ مشورہ کر کے نئے منصوبوں کی تجاویز دینی ہیں، منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرنی ہے،انہوں نےکہاکہ پاکستان بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ملک معاشی بد حالی کا شکار ہے،ہمیں چارٹر آف ری کنسیلیئشن پر کام کرنا ہے، پارلیمان کے تمام ممبرز کو چاہیے کہ باہمی مشاورت سے ملک کو آگے بڑھایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close