تازہ ترین

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے ،شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے، جی مہنگائی ہے ،ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، افغانستان کے حالات کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، جوڈو کراٹے کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودے گی، عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی،ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، نوازشریف پلان کرکے لندن گئے ،خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں مریم نواز کی تقریر سے اگر عمران خان کا نام نکال دیا جائے تو اس میں کیا تھا؟ وہ عمران خان کی الٹی گردان پڑھ رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف خون کے آنسو رو رہے ہیں، پیر کو صبح وزارت کھلتی ہے تو میں اجازت دے دیتا ہوں، وہ مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، وہ جس طرح منصوبہ بندی سے لندن گئے وہاں انہیں خون کے آنسو رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، آپ (مریم نواز) اب کوئی سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کر کے، جوڈو کراٹے کر کے اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔انہوںنے کہاکہ دیکھتے ہی دیکھتے حکومت کو 4 سال مکمل ہوجائیں گے اور پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close