تازہ ترین

گورنر سندھ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ ملاقات

گورنر سندھ سے برطانوی ہائی کمشنرکی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ ملاقات
پاک برطانیہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں ،گورنر سندھ
صوبہ کے سماجی شعبہ کی ترقی میں برطانیہ کا تعاون انتہائی اہم ہے،کامران ٹیسوری
برطانوی سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری کے حالات سے فائدہ اٹھائیں،گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر نے ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ ملاقات کی ،اس موقع پر پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات، ان کے مزید فروغ کے اقدامات، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دوران ملاقات گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات وقت گذرنے کے ساتھ مستحکم ہورہے ہیں ۔ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے انہیں مزید فروغ دیا جاسکتا ہے، صوبہ کے سماجی شعبہ کی ترقی میں برطانیہ کا تعاون انتہائی اہم ہے،انہوں نےکہاکہ برطانوی سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگار حالات سے فائدہ اٹھائیں، انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close