تازہ ترین

’’بڈھا نہیں ہو ابھی میں‘‘ شاداب نے بابر سے لفظی حساب چکتا کرلیا

آل رائونڈر شاداب خان نے بابر اعظم سے لفظی حساب چکتا کرلیا۔کپتان کی جانب سے ’بڈھا‘ کہے جانے پر شاداب نے دلچسپ جواب دیا، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کیچ کی تصویر شیئر کی، تصویر میں وہ فل ڈائیو لگاکر کیچ تھام رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک اور جیت میں ٹیم کی محنت ساتھ رہی،ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ’ایک اور ضروری بات، بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘۔ انھوں نے اس پوسٹ میں کپتان بابر اعظم کو ٹیگ کیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب سے رن آئوٹ کا موقع ضائع ہوا تو اس پر بابر اعظم نے انھیں ’بڈھا‘ کہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close