تازہ ترین

آئی سی سی نےون ڈے،ٹی ٹوئنٹی اورٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نےون ڈے،ٹی ٹوئنٹی اورٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی
ون ڈے بیٹرزکی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلےنمبرپرموجود ہیں
بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر موجود ہیں
ٹی 20رینکنگ میں بھارت کےسوریاکماریادیوکاپہلا،پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرااوربابراعظم کاتیسرانمبر
ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے،ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے،آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں،رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے یشسی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں، روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close