تازہ ترین

میں اور وسیم ایک کپل نہیں بلکہ ٹیم ہیں، شنیرا اکرم

معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بْلند کرنے والی معروف سماجی کارکن شنیرا اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اْن کے شوہر وسیم اکرم کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کیا گیا ہے ۔شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جو میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے ۔شنیرا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے دھوپ سے بچنے کیلئے ناصرف چشمہ لگایا ہوا ہے بلکہ کیپ بھی پہنی ہوئی ہے ۔مذکورہ تصویر کو ایک محبت بھرا کیپشن دیتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ‘میں اور وسیم ایک کپل نہیں بلکہ ایک ٹیم ہیں۔’شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ‘لو یو’ کا استعمال کرتے ہوئے وسیم اکرم سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ کی اس محبت بھری پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کر رہے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close