تازہ ترین

بالرزکاجادو چل گیا،پہلے دن14کھلاڑی آؤٹ

بالرزکاجادو چل گیا،پہلے دن14کھلاڑی آؤٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنوبی افریقہ کے220رنز،پاکستان33رنز 4آؤٹ

نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ کے پہلے روز باولرزکا جادو چل گیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم دو سو بیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، یاسر شاہ نے تین، جبکہ نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر تینتس رنز بنا لئے، کپتان بابر اعظم سات رنز پر پویلین لوٹ گئے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز باؤلرزکا پلڑا بھاری رہا ۔۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، تیس رنز پر مہمان ٹیم کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ ترسیٹھ کے اسکور پر گری۔ ڈین ایلگر اٹھاون رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، فاف ڈوپلیسی تیئس، کپتان کونٹن ڈی کوک پندرہ رنز بنا کر آوٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دو سو بیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، یاسر تین وکٹوں کےساتھ نمایاں رہے، ڈبیو کرنے والے بولر نعمان علی نے دو شکار کئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں بھی دو وکٹیں آئیں۔  پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا ثابت نہ ہوا، اوپنر عابد علی صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ پہلا ٹیسٹ کرنے والے عمران بٹ نو رنز ہی بنا سکے۔کپتان بابر اعظم سات رنز اور شاہین شاہ آفریدی صفر کے اسکور پر آوٹ ہوئے پہلے دن کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر تینتس رنز بنائے، اظہر علی اور فواد عالم پانچ ، پانچ رنزبنا کر کریز پر موجود ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close