وسیم اکرم کو سال نو پر بیٹی اور اہلیہ کی یاد ستانے لگی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجوہ کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم کوسالِ نو کے موقع پر آسٹریلیا میں موجود بیٹی اور اہلیہ شنیرا اکرم کی یاد ستانے لگی جبکہ مداحوں کو 2021 میں ‘بندے دے پتر’ بن کے رہنے کا مشورہ دے دیا۔وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر نئے سال کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دی۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ امید ہے یہ سال پچھلے سال سے بہتر ہوگا، شنیرا بیٹی کے عائلہ کے ساتھ آسٹریلیا میں ہے ، فیملی کو مِس کر رہا ہوں۔وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں سالِ نو پر خود سے عہد کرنے والوں کو مفید مشورہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم کھانا ہے ، ایکسرسائز کرنا ہے تو لہذا اس سال ایک اور وعدہ بھی خود سیکریں۔وسیم اکرم کے مطابق نئے سال پر خود سے نیا وعدہ یہ ہو کہ اس سال بندے دے پتر دی طرح رہنا نہیں تے نہیں رہنا یعنی اس سال انسانوں کی طرح رہنا ہے ورنہ رہنا ہی نہیں ہے ۔