تازہ ترین

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ءکےلئے میچ آفیشلز، تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز جیتنے والے علیم ڈار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ءکےلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ 34 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے روشن ماہانامہ ایونٹ کے افتتاحی میچ کے ریفری جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور سید امتیاز اقبال فورتھ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ سمیت 3 غیر ملکی امپائرز 4 مختلف شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول 34 روزہ ایونٹ میں امپائرنگ کریں گے۔ سری لنکا کے رینمور مارٹینیز ایونٹ کے تیسرے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ابتدائی طور پر 9 میچوں کے لئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے امپائرنگ پینل کا حصہ بننے والے مائیکل گف 6 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔ تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز جیتنے والے علیم ڈار بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ ہوں گے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیت کے باعث گذشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔علیم ڈار 10، 11 اور 15 مارچ کو شیڈول میچوں میں امپائرنگ کریں گے۔ 15 امپائرز پر مشتمل فہرست میں 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔ اسلم بڑیچ، ماجد حسین، ناصر حسین، ثاقب خان اور سید امتیاز اقبال ٹورنامنٹ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ابتدائی طور پر لیگ کے 30 میچوں کےلئے اعلان کردہ آن فیلڈز امپائرز میں علیم ڈار، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، رینمور مارٹینیز ، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اورطارق رشید کے نام شامل ہیں۔ایونٹ کے دوران روشن ماہانامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیزالرحمٰن میچ ریفریز ہوں گے۔ کوالیفائر، 2 ایلیمنٹرز اور ایونٹ کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close