تازہ ترین

کراچی کنگز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو فائنل میں5وکٹ سے شکست دی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔   پی ایس ایل فائیو کافائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا،دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچیں،تاہم لاہور قلندرز فائنل میں زیادہ اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور کراچی کنگز چیمپئن بن گئی،لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کیلئے ایک سو پینتیس رنز کا ہدف دیا جو کراچی نے انیس ویں اوورز میں باآسانی پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی،جبکہ لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونتیس رنز بنائے، تمیم اقبال پینتیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،کراچی کی جانب سے وقاص مقصود ، ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جبکہ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بابراعظم کو دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close