تازہ ترین

پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ،سرفراز احمد

کراچی۔ 19 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے، شائقین کرکٹ زیادہ سے زیادہ تعداد میں میچوں میں شرکت کریں اور اچھی پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دیں۔ یہ بات دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں پری میچ پریس کانفرنس سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پچھلے سال کراچی سے ہی پی ایس ایل کا کامیاب اختتام کیا تھا اور اب پی ایس ایل فائیو کا آغاز کراچی سے ہی ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹنس مسائل سے گزر رہے ہیں، فٹ ہونے کے بعد وہ میچ ضرور کھیلیں گے اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ہمارے پاس جیسن رائے، شین واٹسن، عمر اکمل اور بین کٹنگ پاور پیٹرز ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے گزارش ہے کہ ٹکٹ خود خرید کر میچ دیکھیں۔ پی ایس ایل میں دو مرتبہ چیمپیئن رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں محمد سمیع کی کمی محسوس ہوگی، محمد سمیع کی ماضی میں بہت اچھی پر کارکردگی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیل اسٹین کو ہم پہلے تین میچوں میں مس کریں گے، اسلام آباد یونائٹیڈ میں بڑے نام ضرور ہیں لیکن کپتانی پر کوئی دباﺅ نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close