تازہ ترین

سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس ایل 2020میں میچ فکسنگ سے متعلق کیس کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ دوہزار بیس کے میچ فکسنگ سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں ۔ پی ایس ایل میں منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کیس میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ دوہزار بیس کے میچ فکسنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ایس ایل دوہزار بیس میں بکیوں نے عمر اکمل سے بھی رابطہ کیا تھا، دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا ، ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھےملزمان میں محمد فیصل عرف چٹا، مہندر کمار، فیصل غلام حسین ،محمد سجاد، ناریش کمار اور احمد ارما ن حنیف شامل تھے تمام ملزمان پہلے ہی جیل میں قید ہیں ملزمان کی بینکنگ کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ ختم کرنے کی درخواست بھی مسترد ہوئی تھی بین الاقوامی بکی گروہ سےتعلق رکھنے والے ملزم فیصل چٹا کوکلین چٹ دی تھی، جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے بدلتے موقف پر اظہار برہمی کرتے ہوئےمرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close