تازہ ترین

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی قومی کبڈی ٹیم اور انتظامیہ کو عالمی کبڈی کپ میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ظفر احمد اور اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیر (ر) سلطان محمود ستی نے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو عالمی کبڈی کپ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے کہاکہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور پاکستان میں اس کے انعقاد سے عالمی سطح پر اس کا مثبت پیغام گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں غیرملکی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہئے، انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام امن پسند ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close