تازہ ترین

پی سی بی فرنچائز مالکان کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام جونیئر لیگ کے انعقاد سے قبل پی ایس ایل کی فرنچائز کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہو گئے جو مالکان کو اس بابت مطمئن کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پانچویں اور چھٹے سیزن کے حسابات بھی فائنل نہیں کئے جا سکے اور فرنچائز ان ایونٹس سے حاصل شدہ شیئر کی منتظر ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اگر پی ایس ایل کے ساتھ دیگر ایونٹس کو چلانے کی کوشش کی گئی تو اس سے پاکستان سپر لیگ کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کو تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close