تازہ ترین

کامن ویلتھ گیمز کی مشعل کا کراچی میں سفر شروع

کراچی:  کامن ویلتھ گیمز کوئنز بیٹن ریلے کا کراچی میں سفر کا آغاز ہو گیا، مشعل کو قائداعظمؒ کی درس گاہ سندھ مدرستہ الاسلام پہنچا دیا گیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز مشعل کے کراچی سفر کا آغاز سندھ مدرستہ الاسلام سے ہوا جہاں پروقار تقریب میں ورلڈ چمپئین ریسلر انعام بٹ اور اولمپئین ارشد ندیم نے شرکت کی۔

کوئنز بیٹن آج مزار قائد پر وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کی جائے گی، مشعل کو دو سو اڑسٹھ دنوں میں نوے ہزار میل کا فاصلہ طے کرنا ہے جبکہ اس سفر کا آغاز 7 اکتوبر کو برمنگھم سے ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close