تازہ ترین

زمبابوے کے خلاف پہلاٹیسٹ ،قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم

زمبابوے کے خلاف پہلاٹیسٹ ،قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم , 6 وکٹوں پر 374 رنز، 198 رنز کی برتری، فواد عالم کی سنچری   —

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن پاکستان نے چھ وکٹ کے نقصان پر تین سو چوہتر رنز بنالیے ، ، یوں قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر ایک سو اٹھانوے رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز زمبابوے کی ٹیم ایک سو چھیتر رنز رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی، جواب میں قومی ٹیم نے دوسرے دن کے اختتام پر چھ وکٹ کے نقصان پر تین سو چوہتر رنز بنائے، فواد عالم ایک سو آٹھ، حسن علی اکیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ عابد علی ساٹھ، اظہر علی چھتیس اور کپتان بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close