تازہ ترین

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں جاری

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں جاری،،، ملتان سلطانز میں شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کپتان مقرر،،، محمد رضوان نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل میں اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، 

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ملتان سلطانز نے شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا۔محمد رضوان اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست رہے مگر پلے آف میچز میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پائے اور ایونٹ سے باہر ہوگئے۔چھٹے ایڈیشن کے لئے ملتان سلطانز نے شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا۔ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے ڈومیسٹک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں، ٹیم کی بہترین قیادت کرنے والے شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہیں محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی قیادت کا منتظر ہوں، شاہد خان آفریدی، سہیل تنویر اور شان مسعود جیسے سینئر کھلاڑیوں کا ساتھ ہونا خوش آئند ہے، ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close