تازہ ترین

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

قومی ٹیم کے کپتان کا ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں پہلا نمبر

بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی ,قومی ٹیم کے کپتان کا ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں پہلا نمبر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔  میں  بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، قومی ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اختتام دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین کی حیثیت سے کیا  جنوبی افریقا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں میں 228 رنز بنانے والے بابراعظم نے سیریز کے دوران مجموعی طور پر 28 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔ بابراعظم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے, بابراعظم سے پہلے بھارتی کپتان ویرات کوہلی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون بیٹسمین تھے۔ وہ اکتوبر 2017 سے اسی رینک پر موجود تھے۔ , بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بابراعظم وہ چوتھے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close