تازہ ترین

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے آٹھ ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ ہو گیا  نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے، قومی اسکواڈ آٹھ دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگا، جہاں قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز الگ الگ ہوٹلوں میں قیام کریں گے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اٹھارہ دسمبر کو آکلینڈ میں ہوگا، جب کہ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کا واحد چار روزہ میچ وانگرے میں سترہ دسمبر سے شروع ہوگا، قومی اسکواڈ کی نویں روز کی کورونا ٹیسٹنگ نتائج کے بعد کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے،علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے دو ممبران کے ہسٹورکل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close