تازہ ترین

پاک آسٹریلیا دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب

پاک آسٹریلیا دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب،،، پاک آسٹریلیاٹیموں کی سیکیورٹی پرمجموعی طورپر 5276 پولیس اہلکارڈیوٹی پر مامورہوں گے،،، دوران میچ ایس ایس یو کے 1148 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے1667اہلکار فرائض انجام دیں گے،،،

  پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے حوالے سےجامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیاگیا،میچز کے دوران پاک آسٹریلیاٹیموں کی سیکیورٹی پرمجموعی طورپر پانچ ہزار دوسو چھیہتر پولیس اہلکارڈیوٹی پر مامورہوں گے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹرمقصود احمد کی صدارت اجلاس میں کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ تبریز مری، ونگ کمانڈر سندھ رینجرز ظفر ،لیفٹیننٹ کرنل مصور عباس، پاک آرمی کے کرنل شکر زئی نے شرکت کی،اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی، رینجرز اور پی سی بی کے حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی،پاک آسٹریلیاٹیموں کی سیکیورٹی پر ایس ایس یو کے ایک ہزار ایک سو اڑتالیس کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کےسولہ سو سرسٹھ اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے،سیکیورٹی پر ٹریفک پولیس کے ایک ہزار تین سو اٹھانوے ، اسپیشل برانچ کےچارسو تیس ، ریپڈ رسپانس فورس کےتیس سو پچھہتر اہلکاروں کو بھی تعینات کیاگیاہے، پاک فوج وسندھ رینجرزکے جوان اوردیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربھی اپنے فرائض انجام دیں گے،میچزکےدوران ماہر نشانہ بازون کو بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیاگیاہے، تماشائیوں کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا،اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اورماسک پہننا لازمی ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close