تازہ ترین

میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا، شاہد آفریدی

سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا۔ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا، مجھے اللہ پر بہت بھروسہ ہے، حقوق العباد بہت اہم ہیں۔کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ کوچ کیلیے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، جب کوچنگ کیلیے رابطہ ہوگا تو ضرور بتاوں گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے بائیس کھلاڑی اپنے اسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں، پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرزکو پاکستان میں کھیل کر اچھا لگتا ہے، پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کروں گا، فرنچائز کے اونرندیم عمر کی خواہش پر ان کی ٹیم کیلئے کھیلوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے، ایسا نہ ہو کہ بڑی ٹیمیں اپنی بی ٹیم کو پاکستان بھیج دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close