تازہ ترین

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی،

سنچورین ۔ 17 فروری (اے پی پی) انگلینڈ نے کپتان آئن مورگن، جونی بائر سٹو اور جوز بٹلر کی نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، جونی بائر سٹو نے 64، جوز بٹلر نے 57 اور کپتان آئن مورگن نے دھواں دار ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فاتح ٹیم نے 223 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آئن مورگن نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 57 رنز بنائے، اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، وہ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پروٹیز کی طرف سے ہنرچ کلاسن کے 66 رنز رائیگان گئے۔ سنچورین میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بناکر مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 223 رنز کا ہدف دیا۔ ٹمبا باووما اور کپتان کائنٹن ڈی کک نے ٹیم کو 84 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، ہنرچ کلاسن نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور چار چوکے شامل تھے، ٹمبا باووما 49 اور کائنٹن ڈی کک 35 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر نے ناقابل شکست 35 رنز بنائے، انگلینڈ کے ٹیم کیرن اور بین سٹوکس نے دو، دو جبکہ مارک ووڈ اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ کپتان آئن مورگن، جونی بائر سٹو اور جوز بٹلر کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پروٹیز کو نہ صرف میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے جتت لی۔ جونی بائر سٹو نے 64، جوز بٹلر نے 57 اور کپتان آئن مورگن نے دھواں دار ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آئن مورگن نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔ پروٹیز ٹیم کے لونگی نگیڈی دو جبکہ فیلوکیو، تبریز شمسی اور ڈیوائن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ آئن مورگن کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close