تازہ ترین

پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی

پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی،،، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے میچ میں مد مقابل ہوں گے

پی ایس ایل سکس کیلئے ٹیموں نے فتح کے پلان کو حتمی شکل دے دی، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کل مدمقابل ہوں گے، انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور چھکے چوکوں کی برسات میں چند گھنٹے رہ گئے، کراوڈ کے گروو دیکھنے کا وقت آگیا  کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فتح کے پلان کو حتمی شکل دے دی، کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کرس گیل کی شمولیت پرٹیم کو مضبوط قرار دیتے ہیں اور انھوں نے چھ بلے بازوں کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے  کراچی کنگز نے بابر اعظم سے امیدیں لگالیں، ہیڈکوچ ہرشل گبز کو یقین ہے بابر اعظم سیزن کے بہترین کھلاڑی قرار پائیں گے، ٹیموں کی تیاریاں تو مکمل ہیں ہی کرکٹ فینز بھی میچز دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close