تازہ ترین

ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
29کھلاڑی فٹنس کیمپ میں حصہ لینے کیلئے آج رپورٹ کریں گے
فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل 26 مارچ سے کاکول میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی فزیکل کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 29 کھلاڑی منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لینے کیلئے آج رپورٹ کریں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے جس میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا،جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکا و ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close