تازہ ترین

جنوبی افریقہ کے بلے باز پاکستانی بالرز کےآگے بے بس

جنوبی افریقہ کے بلے باز پاکستانی بالرز کےآگے بے بس نظر آئے، فاسٹ بولرحسن علی نےدوجبکہ نعمان علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 106 رنز بنائے پاکستان نے پہلی اننگز میں272رنز بنائے اورپویلین لوٹ گئی  پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان دوٹیسٹ میچز کی سیریز کادوسراٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں جاری ہے پاکستان نے کھیل کے پہلے روز تین کھلاڑیوں کےنقصان پر 145رنز بنائے کھیل کےدوسرے روز بابراعظم او ر فواد عالم نے دوبارہ بیٹنگ کاآغاز کیا بابر اعظم بغیر کوئی اضافہ کیے 77 اور فواد عالم45،محمد رضوان 18 ، حسن علی 8 ، فہیم اشرف 78 بناکرنمایارہے , کھیل کےدوسرے روز جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کاآغاز کیا ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے چھبیس رنز بنائے لیکن چھبیس رنز کے مجموعی اسکور پر ایلگر 15 رنز بنا کر حسن علی کا شکار ہو گئے، اگلے آنے والے بلے باز وین ڈر ڈاؤسن بھی 26 رنز پر ہی حسن علی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 106 رنز بنالیے ڈی کاک 24 اور باووما 15 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ خلاف 166رنز کی برتری حاصل ہے جنوبی افریقہ کھیل کےتیسرےروز 106رنز چار کھلاڑی آوٹ پردوبارہ بیٹنگ کاآغاز کریگا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close