تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے, بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پرجوش ہیں، نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے اس لیے امید ہے کہ نیوزی لینڈ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے،مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں لطف اندوز ہوں گا، میں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے، سرفراز احمد اور اظہر علی سے مشاورت کروں گا لیکن فیصلے کا اختیار مجھے ہی ہو گا،گروپنگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، سب کھلاڑی بہت اچھے ہیں، ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، گروپنگ والی بات نہیں ہے، سب اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close