تازہ ترین

پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کراچی کے شہریوں کے لئے درد سر بن گیا

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی تمام سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چھبیس جنوری سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ کراچی کے شہریوں کے لئے درد سر بن گیا،قومی کرکٹ ٹیم کی آمد اور پریکٹس کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی تمام سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا،  قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف سڑکوں کو ٹریفک کیلیے بندکردیا گیا جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نیٹ ساؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران اطراف کی سڑکوں کو بند کرنے سے ٹریفک کا دباؤدیکھنے میں آیا گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نیشنل اسٹیٖڈیم میں پریکٹس کے لئے کھلاڑیوں کی آمد کے باعث ا حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلیے بند کیاگیا جس کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤرہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ڈالمیا اور نیو ٹاون سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو بھی بند کرکے متبادل راستوں سے ٹریفک کو رواں رکھا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close