تازہ ترین

کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی :پی ایس ایل کے 22ویں میچ میں کراچی کنگزنے گلیڈی ایٹرز کو7 وکٹوں سے شکست دیدی، حسن علی کو شاندار بائولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم 19.1 اوورز میں محض 118 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، جیسن رائے 15 جبکہ سعود شکیل 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں نوجوان اوپنر خواجہ نافع 17، کپتان رائلی روسو 10، سرفراز احمد 7 جبکہ شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ زاہد محمود اور بلیسنگ مزاربانی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز نے 15.3 اوورز میں 119 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم جیمز ونس اور ٹم سائفرٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن جیمز ونس 27 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ ٹم سائفرٹ 49 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شعیب ملک 27 اور عرفان خان نیازی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے محمد عامر، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مسلسل ناکامیوں کے تسلسل کو توڑ کر جیت حاصل کریں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close