تازہ ترین

پانچویں پاکستان سپر لیگ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پانچویں پاکستان سپر لیگ میں کل جمعہ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کراچی میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ لیگ میں آج جمعہ کو دو میچز کھیلے جائیںگے۔ پہلا میچ کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے، پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کرینگے جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پنجہ آزمائی کرینگی۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائےں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close